11 نومبر 2013 - 20:30
برطانیہ، Mi6 کا اعتراف

برطانیہ کی جاسوسی کی تنظیم ایم آئی چھے کے سربراہ جان ساورز نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ برطانیہ کی حکومت، ایران کے خلاف جاسوسی کی کاروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔

ابنا: جان ساورز نے برظانوی پالمینٹ کی سیکیورٹی امور کی کمیٹی میں کہا کہ برطانیہ کی جاسوسی کی تنظیم ایم آئی چھے نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے جاسوسی کی ہے اور برطانیہ اس سلسلے میں اپنی معلومات فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جان ساورز نے کہا کہ بعض اگرچہ اعلانیہ اور بعض خفیہ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کا یہ عہدیدار، ماضی میں بھی ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہر قسم کی کوششیں کرتا رہا ہے۔

.......

/169